وفاقی وزیر خزانہ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور کی ملاقات ،دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

122

واشنگٹن ۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحُسینی نے ملاقات کی اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کے بیرونی کھاتوں میں متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت، خاص طور پر اماراتی بینکوں کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے زراعت، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو نمایاں کیا اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔