پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول ،سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے خاندان کے کردار کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا گروپ آف فرئنڈز آن فیملی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب
اقوام متحدہ ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے خاندان کے کردار کو مرکزی اہمیت دینے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے گروپ آف فرئنڈز آن فیملی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اور انٹرنیشنل بل آن ہیومن رائٹس کی روشنی میں بنیادی انسانی ادارے خاندان کومضبوط بنانے اور اس کی صلاحیتوں سے امن ، خوشحالی اور ہم آہنگی جیسے اہداف حاصل کرنے میں مدد لی جاسکے۔