صدر آصف علی زرداری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

160
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور واقعہ میں شہادت پانے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

صدر مملکت نے شہید جوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔