فوجی سیمنٹ کے خالص منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر24فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):فوجی سیمنٹ لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر24فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو3.24 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو2.61ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔ پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):فوجی سیمنٹ لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر24فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو3.24 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو2.61ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔

پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.32 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.07روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے 1.98 ارب روپے کاٹیکس اداکیا۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے 1.30 ارب روپے ٹیکس اداکیاتھا۔

مزید خبریں