22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہید بینظیرآباد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم سیاہ...

شہید بینظیرآباد میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا گیا

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح شہید بینظیرآباد میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفیس سے نواب شاہ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینر و پلے کارڈ تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت مردہ آباد کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم بھٹی اور دیگرنے کہا کہ 27 اکتوبر1947 انسانی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے جس دن بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی گئی۔

- Advertisement -

ہم کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور انکے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کا فرض ہے کہ وہ بھی آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں تاکہ بھارت پر یہ بات واضح ہو جائے کہ دُنیا ریاستی جبر کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے اصولی موقف کی تائید کرتی ہے۔

ریلی میں مختیار کار نواب شاہ محمد اکرم، سرفراز کھنڈ کے علاوہ روینیو، پولیس، تعلیم ، انفارمیشن اور دیگر محکموں کے افسران، سماجی تنظیموں اور شہریوں نے شرکت کی دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی ہدایات پر ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں سمیت تحصیل سکرنڈ، قاضی احمد اور دوڑ میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر سیاہ دن منایا گیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں