نسٹ میں کانووکیشن کی تقریب، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی کامیاب گریجویٹس کو مبارکباد

138
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے پیر کو اسلام آباد کیمپس میں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ بی ایس کے طلباءکو ڈگریاں دی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامیاب گریجویٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ گریجویٹس کی کامیابی ان کی لگن، محنت اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں بہتر تعلیمی ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وفاقی وزیر نے طلبہ کو تیزی سے ابھرتی ہوئی دنیا میں زندگی بھر سیکھنے اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گریجویٹس سے کہا کہ وہ قوم میں اعتماد کو فروغ دیں ۔

گریجویشن کی تقریب مستقبل کے لئے امید کے ایک شاندار احساس کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید محمود بخاری اور نسٹ کے اراکین اور والدین سمیت طلبہ نے شرکت کی۔