سیالکوٹ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس، پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ جیسی پولیس سے 14 سہولیات عوام الناس کو ایک چھت تلے باعزت اور باسہولت طر یقے سے فراہمی کا عمل جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران خدمت مرکز سیالکوٹ کی مختلف سروسز سے 13 ہزار5 سو38 شہری مستفید ہوئے، شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مراکز سیالکوٹ 24/7 کھلے ہیں۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران سیالکوٹ پولیس خدمت مرکز نے 9سو30کریکٹر سرٹیفکیٹ ،344 پولیس جنرل ویریفکیشن، 35 گمشدگی رپورٹس ،2265 ای سائن ٹیسٹ اور2096 روڈ ٹیسٹ کیے ۔ اسی طرح پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ نے مجموعی طور پر شہریوں کو 13538 سہولیات فراہم کیں اور ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔