38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار گاجربوٹی پر موثر کنٹرول کے لئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ...

کاشتکار گاجربوٹی پر موثر کنٹرول کے لئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں،ڈاکٹر مقصود احمد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن )سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ کاشتکار گاجربوٹی پر موثر کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں اورگاجر بوٹی کے فوری کنٹرول کے لئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھادبنانے کے لئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کے لئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ گاجر بوٹی تیزی سے بڑھنے والی دنیاکی ان 10بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو فصلات کیساتھ ساتھ جانوروں اور انسانوں کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ یہ جڑی بوٹی راستوں‘ کھالوں‘ناکارہ زمینوں سے حرکت کرتے کرتے اب فصلوں پربھی حملہ آور ہورہی ہے اور وسطی پنجاب کے کھیت اس سے سب سے زیادہ متاثرہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے بعد اس کی بڑھوتری میں تیزی آنا شروع ہوجاتی ہے لہذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518350

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں