کوہسار یونیورسٹی کشمیر پوائنٹ مری میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

101

مری۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ملکہء کوہسار مری میں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اورعوام کے لئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوہسار یونیورسٹی کشمیر پوائنٹ مری میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔

ڈسٹرکٹ مری کے چیف ٹریفک آفیسرمغیث احمد ہاشمی نے یونیورسٹی کی طلباء وطالبات کوروڈ سیفٹی کے حوالہ سے لیکچر دیا ۔دیگر ماہر پروفیسرز حضرات نے بھی سیمینارسے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔شرکاء کوروڈ سیفٹی زیبراکراسنگ ڈرائیونگ لائسنس ہلمنٹ اور سیٹ بلٹ کے استعمال سے انکے فائدے اور قوانین کے متعلق آگاہ کیا گیا ۔