پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی تیسری مستقل وائس چانسلر کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

114

فیصل آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی تیسری مستقل وائس چانسلر کے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔

یونیورسٹی آمد کے موقع پر قائمقام وائس چانسلر و پرووائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی، رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ عاصم، خزانچی ڈاکٹر نوشین سید کے علاوہ کوآرڈینیٹرز، ڈائریکٹرز اور مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر کنول امین تعلیمی قیادت کے وسیع تجربہ اور ایک ایسے ویژن کے ساتھ آئی ہیں جس میں اعلیٰ تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی گئی ہے۔

ان کی موجودگی سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک نئے دور کی امیدیں وابستہ ہیں جو کہ اعلیٰ معیار تعلیم اور اختراعات کے ذریعے نوجوان خواتین کو مضبوط بنانے کے عزم کو فروغ دیں گی۔