23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریں9ویں تھل جیپ ریلی کو یادگار اور فیمیلی ایونٹ بنائیں گے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

9ویں تھل جیپ ریلی کو یادگار اور فیمیلی ایونٹ بنائیں گے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ امسال 9 ویں تھل جیپ ریلی کا انعقاد شایان شان طریقہ سے کیا جائے گا ،ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کی عوام کو رنگا رنگ پروگرامز کے ساتھ ایک صحت مند تفریح فراہم کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے 9ویں تھل جیپ کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی پی او سید حسنین حیدر بھی ان کے ہمراہ تھےجبکہ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور حسین بخاری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو پسماندہ علاقے ہیں ان کی ترقی اور فلاح کے ساتھ ساتھ یہاں کی عوام کو ایک بہتر ماحول میں تفریح فراہم کرنا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

9ویں تھل جیپ ریلی کو یاد گار اور فیملی ایونٹ بنائیں گے اور یہاں کی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں گے ۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا کہ ریلی کے ٹریک کو محفوظ بنایا جائے گا اور سکیورٹی کے انتظامات کو یقین بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تھل جیپ ریلی کو عوام کی دلچسپی کو مد نظررکھتے ہوئے پہلے سے بہتر بنایا جائے گا ۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9 ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا جو 10 نومبر تک جاری رہے گی، فائنل تقریب تقسیم انعامات 10 نومبر کو فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی۔

- Advertisement -

اس دوران دونوں اضلاع کی عوام کو تفریح فراہم کرنے کےلئے کبڈی میچ، گھڑ سواری، جھومر ، آتش بازی اور دیگر تفریح پروگرام شامل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ٹی ڈی سی پی سے ریجنل منیجر مصباح اسحاق اور شیخ اعجا ز نے بتایا کہ اس بار تھل جیپ ریلی کا کل ٹریک 195 کلو میٹر ہے جو ضلع لیہ ، ضلع کوٹ ادو اور ضلع مظفرگڑھ کے علاقوں سے گزرتا ہے۔ٹریک کو ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی معاونت سے تیا ر کیا جارہا ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا، ڈی او انڈسٹری محمد غازی خان، ڈی او سپورٹس محمدکلیم سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518963

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں