صنعتوں کیلئے گیس وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

150

صنعتوں کیلئے گیس وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے گیس وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے، پشاور سے کراچی تک سڑکوں اور موٹرویز کا نیٹ ورک عوام کے فائدہ کیلئے بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جنرل الیکٹرک (جی ای) کے زیر اہتمام ”مستقبل کے پاکستان کی تعمیر“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کیلئے وافر مقدار میں گیس دستیاب ہے اور صنعتی شعبہ کو بغیر کسی تعطل کے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔