صحبت پور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):صحبت پور پولیس نے تین روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس صحبت پور کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی بشیر احمد گھنیہ نے اپنی ٹیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حنیف چانگ کے ہمراہ کارروائی کرکے روپوش ملزمان سدھیر احمد ،عمران علی ،عرفان علی پسران تاج محمد اقوام پندرانی ساکنان گوٹھ تاج محمد پندرانی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔