33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںحکومت کینو کی برآمدگی ترقی کے لیے سیڈلس کینو کے پودے برآمد...

حکومت کینو کی برآمدگی ترقی کے لیے سیڈلس کینو کے پودے برآمد کرنے کی اجازت دے،خواجہ یاسر قیوم

- Advertisement -

سرگودھا۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ حکومت کینو کی برآمدگی ترقی کے لیے سیڈلس کینو کے پودے برآمد کرنے کی اجازت دے، کیوں کہ کینو کی صنعت بیج والے کینو کی بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب کم ہونے کی وجہ سے بحران کا شکار ہو رہی ہے۔ بیرونی منڈیوں میں سیڈلس کینو کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ ہماری کینو کی صنعت ہر سال برآمدگی آمدن میں 300 ملین ڈالر کا حصہ ڈالتی ہے اور اس سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر 30 سے 40 لاکھ افراد روزگار حاصل کرتے ہیں ۔

لیکن موجودہ کینو کا پودا جو کہ 1920 میں کیلی فورنیا سے برآمد کیا گیا تھا وقت کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں، چھلکے پر داغ دھبے اور فی ایکڑ پیداوار میں کمی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہماری برآمدات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ بیج کے بغیر کینو کی اقسام کی پیداوار سے پاکستان ایک ارب ڈالر کی برآمدگی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے وفاقی وزارت فوڈ سکیورٹی و ریسرچ انڈسٹری اینڈ پروڈکشن سے پرزور مطالبہ کیا کہ کینو کی صنعت کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت خود بیچ کے بغیر پودے یورپ سے درآمد کرے یا درآمد کنندگان وکا شتکاروں کو پودے درآمد کرنے کی اجازت دیں۔ حکومت کا یہ اقدام کینو کے برآمد اور اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر بڑھائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519532

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں