نوشہرہ ورکاں، گیپکو ڈویژن سرولنس ٹیموں نے چار ماہ میں 62 بجلی چور پکڑ ے ،مقدمات درج

110
تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں غیرت کے نام پر 22 سالہ بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

نوشہرہ ورکاں ۔ 01 نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ جام محمد ایوب کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں امتیاز برڑو کی نگرانی میں چاروں سب ڈویژنوں میں گزشتہ ماہ کے دوران ایس ڈی اوز محمد مبشر ، فہد حسین ،سکندر ریاض ،رئیس الرحمان اور ایم آئی اشتیاق احمد کے ہمراہ سرولنس ٹیموں نے 62 بجلی چور پکڑ کر 41370 یونٹ کے 1596550 روپے کے ڈی ٹیکشن بل جاری کیے اور 651450 روپےریکور کیے گئے۔گیپکو کے مطابق بجلی چور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں۔

ایکسین گیپکو امتیاز بروڑو کا کہنا ہے بجلی چور کے لیے کوئی رعایت نہیں اور ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں اور بجلی چور کی نشان دہی در حقیقت ملک سے وفا کا ثبوت ہے