سمبڑیال۔ 01 نومبر (اے پی پی):ایگری کلچر آفیسر/ پیسٹی سائیڈ انسپکٹرسمبڑیال صبا تحسین نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے خلاف مہم جاری ہے اور ڈیلرز کے موجود سٹاک کو چیک کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےآج( جمعہ کو )اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جعلی ادویات کے خلاف مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اور تحصیل سمبڑیال میں زرعی ادویات کے ڈیلرز کے سٹاکس کو چیک کیا جارہا ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی ہم نے ایئر پورٹ روڈ پر نیا سویرا کے ڈیلر کو چیک کیا ، رندھیر اور موڑ مدھریاں والا کلر سمیت کئی ڈیلرز کو بھی چیک کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کا سیزن شروع ہے ،کاشتکار گندم کے بیج کو گریڈر سے صاف ستھرا ، جڑی بوٹیوں سے پاک اورمحکمہ زراعت کے سفارش کردہ زہر لگا کر کاشت کریں ۔صبا تحسین نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران فیلڈ میں دن رات رہنمائی کے لیے موجود ہیں ،کسان محکمہ زراعت کے سفارش کردہ بیج اور زہر استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ گندم کی پیداوار حاصل کی جاسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519862