گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاک افغان جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد کی ملاقات

101
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی حمیداللہ جان کی ملاقات

پشاور۔ 01 نومبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاک افغان جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی کی قیادت میں وفد نے گورنر کو پاک افغان تجارت، امپورٹ ایکسپورٹ کاروبار سے متعلق آگاہ کیا ۔ملاقات میں وفد نے امپورت ایکسپورٹ کاروبار پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔وفد نے گورنر کو مختلف تجارتی امور اور پاک افغان سرحدی تجارت میں درپیش رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاک افغان دو طرفہ تجارت کوبڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے،ہمسایہ برادراسلامی ممالک کے مابین تجارت کوفروغ دینے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان برآمد و درآمد تجارتی سرگرمیوں سے متعلق حائل مشکلات و رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جایئں گے،تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ملک کی ترقی وخوشحالی کاروباری شعبے کی کامیابی سے وابستہ ہے۔