راہزن گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ، دو موبائل فونز اور نقد رقم برآمد

101
Drug peddlers arrested
Drug peddlers arrested

پشاور۔ 01 نومبر (اے پی پی):چارسدہ کے تھانہ خواجہ اوس پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، چھینے گئے 2 موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق مٹہ مغل خیل کے رہائشی طیب ولد سیراج نے 27 اکتوبر کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے رحمان باغ کے قریب رات کی تاریکی میں اسلحہ کی نوک پر انہیں لوٹ لیا تھا، ملزمان دو موبائل فونز اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ تھانہ خواجہ اوس پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کے جاری احکامات پر ڈی ایس پی شبقدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس طاہر خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا ، دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔

گرفتار ملزمان شاکر ولد سعید خان، عثمان ولد نور محمد عبداللہ ولد گلاب حسین اور طیب ولد سیراج کے قبضے سے راہزنی کے دوران اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے 2 موبائل فونز اور پچاس ہزار پانچ سو روپے برآمد کر لئے گئے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے 2 پستول بھی برآمد کئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔