ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف واقعات میں تین افراد قتل

118

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 01 نومبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف واقعات میں تین افراد کوقتل کر دیا گیا۔ تھانہ چودھوان کی حدود کوٹ شاہنواز روڈ پر خواتین کے تنازع پر مخالفین نے دو نوجوان بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے دو بھائیوں عرفان اور رضوان پسران غلام یٰسین قوم جڑھ سکنہ موسیٰ زئی کوٹھہ جڑھ کو فائرنگ کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ۔واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرا رہوگئے۔ مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق متقولین کا اپنے چچا کے ساتھ خواتین کا تنازع تھا جس کا باہمی فیصلہ بھی ہوچکا تھا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ دوسرے واقعہ میں دریائے سندھ بند دھپا نوالہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ا شاہجہان سکنہ شور کوٹ نامی جاں بحق ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو1122 فوری موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاگیاہے۔