پشاور تھانہ متھرا پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، 3 ملزمان گرفتار، آئس، اسلحہ اور سینکڑوں کارتوس برآمد

89
arrested
arrested

پشاور۔ 02 نومبر (اے پی پی):پشاور ڈی ایس پی ورسک سرکل ضیاء اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا شاکر آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول متعدد مختلف بور کے کارتوس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، پشاور پولیس کے مطابق ملزمان خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے،

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے خاطر کریک ڈاون بدستور جاری ہے، ڈی ایس پی ورسک سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ملزمان گل ضیاء، عبد الجلیل اور ولی حسن کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول، مختلف بور کے کارتوس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔