سیالکوٹ۔3نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں عظیم الشان محفل میلادالنبی ﷺ 7 دسمبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔ منتظمین محفل میر برادران کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقے مراکیوال کی مرکزی جامع مسجد مجدد اعظم میں منعقد ہونے والی اس محفل میلادالنبی ﷺ میں ملک پاکستان کے عظیم قراء حضرات، ثنا خوان مصطفی ﷺ، علمائے کرام اور پیران عظام شرکت کریں گے۔
میر برادران کی جانب سے محفل میلادالنبی ﷺ میں شرکت کرنے والوں میں بذریعہ قرعہ اندازی 2 ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکلیں اور 2 عمرہ کے پیکج بھی دئیے جائیں گے۔