سیالکوٹ۔3نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکارو ں کومویشیوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے موسم سرماکے چارے کی کاشت 15نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا کہ کاشتکار ربیع کے سبزچارے کی کاشت کا عمل بروقت مکمل کرلیں تاکہ موسم سرما کے دوران مویشیوں وجانوروں کے لئے سبزچارے کی قلت کا سامنانہ کرناپڑے۔
زراعت آفیسر(ٹیکنیکل )نے اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ربیع کے چارے کی کاشت کے لئے زرخیززمین کا انتخاب بھی ضروری ہے۔معیاری سبز چارے کی فراہمی مویشیوں کی صحت اورپیداوار میں اضافے کی بھی ضامن ہے۔