راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

134
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 10 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم دلاور سے ایک کلو 320 گرام چرس، ملزم سرفراز سے 620 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم نزاکت سے 560 گرام چرس ، صدر بیرونی پولیس نے ملزم حیدر سے 530 گرام چرس،

گوجر خان پولیس نے ملزم رومان سے 12 بور رائفل پمپ ایکشن معہ ایمونیشن، ملزم سعد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم ہمایوں سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم نوید سے کلاشنکوف معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم قیصر سے 5 لیٹر شراب اور نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم اسامہ سے 2 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ،

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔