واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

112
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد30 ہزار700 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار200 کیوسک اور اخراج 11 ہزار200کیوسک ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 20 ہزار800 کیوسک اور اخراج 20 ہزار800 کیوسک ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 900کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 100کیوسک اور اخراج 3 ہزار 500 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1525.49 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.409 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1183.15 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.270 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.086 ملین ایکڑ فٹ ہے