اٹک۔ 04 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈی پی او آفس اٹک میں جاری ترقیاتی کاموں اور سیف سٹی پراجیکٹ کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے سیف سٹی پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس کے علاوہ ڈی پی او اٹک نے ایم ٹی پولیس لائنز اٹک کا وزٹ کر کے گاڑیوں کی مینٹیننس کے لیے مناسب احکامات جاری کیے۔