اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 62 مریض رپورٹ ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 343 ہو گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 40 افراد کو متاثر کیا۔دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 116 ہو گئی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 22 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا۔اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین ہیں۔