سرگودھا۔ 05 نومبر (اے پی پی):بھلوال عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال صدر میں درج قتل کے مقدمہ 426/23 بجرم 302/34 کےملزم نصر اللہ نے3 جون 2023 ء کو اپنی بیوی کو ناحق قتل کیا تھا ، پولیس نے مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا۔مقدمہ کی موثر پیروی کے ٹھوس ثبوت اور موثر پیروی پر ایڈیشنل سیشن جج بھلوال عرفان احمد شیخ نے مجرم نصر اللہ کو سزائے موت اور5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔