چنیوٹ ۔ 05 نومبر (اے پی پی):انجمن تاجران اتحاد گروپ کے وفد کی چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد نو منتخب صدر فہد نعیم فخری کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور مبارکباد دی گئی چیمبر اور تاجران گروپ میں باہمی اتحاد و اتفاق بارے گفتگو۔وفد میں چوہدری اصغر جٹ، خواجہ محمد ندیم، حاجی محمد زاہد، ملک عرفان طفیل، چوہدری محمد رفحان اصغر، ملک اصغر گوگا، خالد بھٹی، سید ہاشم علی کاظمی، سید اسد کاظمی، سید ہادی حسین کاظمی، محمد شہباز صدیقی
سائیں آصف علی رحمان، علی رحمت، چوہدری عابد رفیق سبزی منڈی، علی رحمان، محمد اعجاز و دیگر شامل تھے۔وفد نےصدر فہد نعیم فخری کو مبارکباد دی پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور باہمی تعاون سے ایوان صنعت و تجارت کی ترقی خوشحالی اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری قوت و توانائی کا استعمال کرنے کا اظہار کیا ہے تاجر برادری کے وفد کی ہونے والی اس خوشگوار ماحول میں ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر مکمل اتفاق کا اظہار کیا گیا۔