راولپنڈی،شہر بھر میں ڈکیتی،چوری،غیرقانونی اسلحہ ، اقدام قتل و دھوکہ دہی میں ملوث اشتہاری سمیت 10ملزمان گرفتار

134

راولپنڈی۔ 5نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،چوری،غیرقانونی اسلحہ ، اقدام قتل و دھوکہ دہی میں ملوث اشتہاری سمیت 10ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر میں واردات کرنے والے سابقہ ملازم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 10 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات برآمدہوئے، ملزم سے نقدی 50 ہزار روپے اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا، ملزم زاہد نے 3 ہفتے قبل گن پوائنٹ پر شہری کے گھر واردات کی تھی۔

ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹنگ اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں حمزہ اور نعمان شامل ہیں، ملزمان سے 05 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 39 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا،اشتہاری عمران عرف مانا نے ساتھیوں کے ہمراہ لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے محمد بلال کو زخمی کر دیا تھا۔گوجر خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمدیوسف کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال 2016 سے تھانہ گوجر خان پولیس کو مطلوب تھا۔ وارث خان پولیس نے ملزم حماد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم احسن سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم ہاشم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم وجیہ الاسلام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، کلر سیداں پولیس نے ملزم معراج سے 01 پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔