چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

101
مظفرگڑھ میں قیام امن کےلئے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

سیالکوٹ۔ 06 نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ریحان اظہر نے رات گئے بنیادی مرکز صحت بھوتھ اور مراکیوال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورہ کے موقع پر سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سٹاک رجسٹر بھی چیک کیا اور مریضوں سے ہسپتال میں طبی سہولیات، ڈاکٹروں کی دستیابی بارے استفسار بھی کیا۔سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ نے ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری یقینی بنانے کےاحکامات جاری کئے۔