ہری پور۔ 6 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی رقیہ نواز خان نے شہر میں مختلف مقامات پر کینٹین اور فاسٹ فوڈز پوائنٹ کا دورہ کیا۔
فوڈ اتھارٹی ہری پور کی ٹیم نے مختلف مقامات پر فوڈ سیفٹی کے حوالہ سے متعدد کینٹین اور فاسٹ فوڈ کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ خراب اور زائدالمعیاد اشیاکی برآمدگی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے۔
انہوں نے فاسٹ فوڈ کے مالکان کوہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، صاف اشیاءصارفین کا حق ہے، کسی کو بھی حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔