چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی پاکستانی سفارتخانہ بحرین میں منعقدہ پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

111

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستانی سفارتخانہ بحرین میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں اراکین نے بھرپور شرکت کی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ تقریب کے دوران کمیونٹی کے اہم مسائل پر گفتگو کی گئی اور پاکستان اور بحرین کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔

شرکاء نے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔رانا مشہود احمد خان نے پاکستانی سفارتخانے کی ڈائری میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔