اکسل سیڈ پروڈکشن کمپنی ساؤتھ ایشیا پاکستان میں واحد کمپنی ہے جو سبزیوں کی ہائبرڈ تیار کر رہی ہے،میاں شوکت جاوید

151
قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس

فیصل آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):جدید ترین زرعی تحقیقی سہولیات سے آراستہ شوکت زرعی ماڈل فارم ماموں کانجن فیصل آبادکے چیف ایگزیکٹو میاں شوکت جاویدنے بتایا کہ اکسل سیڈ پروڈکشن کمپنی کابریڈنگ،سیڈ پروڈکشن اور نرسری سیکشن ماڈل فارم سبزیوں کی ہائبرڈ اقسام کی اعلیٰ کوالٹی کا حامل بیج تیار کررہا ہے اور ان کے ماڈل فارم پر ٹیکنیکل ٹیم انٹرنیشنل لیول کی ریسرچ اور کاشتکاری میں جدت کیلئے بھرپور اقدامات میں سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکسل سیڈ پروڈکشن کمپنی ساؤتھ ایشیا پاکستان میں واحد کمپنی ہے جو سبزیوں کی ہائبرڈ تیار کر رہی ہے جبکہ یہ کمپنی پاکستان میں ہالینڈ جیسے ترقی یافتہ ملک کے لیول کی ریسرچ بھی کر رہی ہے یہی نہیں بلکہ کمپنی نے ابتک کھیرا،ٹماٹر،سبزمرچ، شملہ مرچ،کریلا، گھیا توری،خربوزہ اور ہائی ویلیو ویجی ٹیبلز بروکلی، گرکن اور الپینو کے متعدد ہائبرڈ متعارف کرائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی نہ صرف پاکستان میں بلکہ انٹرنیشنل ڈیمانڈ کے مطابق سبزیوں کے ہائبرڈ تیار کر رہی ہے اور چھوٹے کاشتکار اس نرسری سے استفادہ سمیت آف سیزن ہائی ویلیو ہائبرڈ پودے رعایتی قیمت پر حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کو بھی زرعی تحقیق میں جدت لانے کیلئے ان کی کمپنی کے تجربات سے استفادہ کرناچاہئے۔