پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر فرد کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرسیالکوٹ

187
Plastic

سیالکوٹ۔ 7 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سیالکوٹ انجئینر نوید اقبال نے کہا ہے کہ پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر فرد کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

پلاسٹک بیگز کے استعمال کے بعد پلاسٹک کو آگ لگانے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، اس سلسلہ میں معاشرے میں آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے ۔پلاسٹک نے ماحولیاتی نظام اور انسانی صحت کیلئے تباہ کن اثرات پیدا کیے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےنجی آرگنائزیشن اور ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے اشتراک سے پلاسٹک بیگز کے استعمال کی روک تھام کیلئے آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سماجی راہنماؤں موسیٰ اشفاق،میاں سرفراز نواز، ریسکیوزرز اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نےواک میں شرکت کی۔