بھکر،اسسٹنٹ کمشنر کا زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلنے والے بھٹہ جات کے خلاف کریک ڈاؤن ، بھاری جرمانے

174

بھکر۔ 07 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بھکر خضر رزاق منج کا زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلنے والے بھٹہ جات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دریا خان روڈ پر متعدد بھٹہ جات کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر خضر رزاق منج نے بھٹہ ہائے خشت کے مالکان کو خبردار کیا کہ وہ فی الفور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹہ جات منتقل کریں بصورت دیگر سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ جات کو مسمار کر کے مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر خضر رزاق منج نے مزید کہا کہ شہر بھر میں سموگ کا باعث بننے والے عوامل کا تدارک کرکے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں