9ویں تھل جیپ ریلی کا ٹریک 200 کلومیٹر پر محیط ہے،ٹی ڈی سی پی زرائع

228
جیپ ریلی

مظفرگڑھ۔ 07 نومبر (اے پی پی):چھانگا مانگا ٹیلہ پر 9ویں تھل جیب ریلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ریلی میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور ڈرائیوروں کا میڈیکل کیا گیا ہے۔100سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے،

9ویں تھل جیب ریلی میں 4 کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے، ریلی میں خواتین نے بھی اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی ہے۔ تھل جیب ریلی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور آصف علی نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے۔رجسٹریشن کے بعد کل بروز جمعہ (آج) 8 نومبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو گا۔9 نومبر کو سٹاک کیٹگری اور خواتین کیٹگری کے مقابلے ہوں گے،

10 نومبر کو پریپئیرڈ گاڑیوں کی کیٹگری اور موٹر بائیک کے مقابلے ہوں گے۔ٹی ڈی سی پی زرائع کے مطابق 9ویں تھل جیب ریلی کا کل ٹریک تقریباً 200 کلو میٹر ہے۔9ویں تھل جیب ریلی کا ٹریک مظفرگڑھ ، لیہ اور کوٹ ادو کے اضلاع پر محیط ہے،کوالیفائنگ راؤنڈ کے ٹریک کا فاصلہ 3 کلومیٹر ہے،

ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیور کل جمعرات کو ٹریک پر مشق کرتے رہے،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریسرز اور شائقین کےلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پورف انتظامات کئے گئے ہیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،ٹریک کے راستے میں پولیس چوکیاں اور ریسکیو پوائنٹس بنائے گئے ہیں