ڈپٹی کمشنربھکر کا صبح دفتری اوقات میں ڈی سی آفس کمپلیکس کی تمام برانچز کا تفصیلی دورہ

117
عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی اولین ترجیح پر پوری طرح کار بند ہیں،ڈپٹی کمشنربھکر

بھکر۔ 07 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے صبح دفتری اوقات میں ڈی سی آفس کمپلیکس کی تمام برانچز کا تفصیلی دورہ کیا۔تمام برانچ انچارجز پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کو پوری مستعدی کیساتھ فعال رکھیں اور دفاتر میں اپنی بروقت حاضری یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے انکی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ شہریوں کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاخیری حربے قطعی طور پر ناقابل قبول ہونگے۔

انہوں نے برانچ انچارجز کو ہدایات جاری کیں کہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی سی آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس این اے ملک محمد نواز نے ڈپٹی کمشنر کو کنٹرول روم کی سروسز بارے تفصیلات سے آگاہ کیا