اپر کوہستان،لوٹر کے مقام پر ٹرک کھائی میں گرنے سے 2 افراد جان بحق

149
Chichawatni

ایبٹ آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):اپر کوہستان میں لوٹر کے مقام پر ٹرک کھائی میں گرنے سے 2 افراد جان بحق ہو گئے،

ریسکیو 1122 اپر کوہستان کے مطابق لوٹر تھانہ کے قریب ٹرک کھائی میں جا گرا،کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،

حادثے کے نتیجے میں آصف خان اور شاہد خان سکنان سوات جان بحق ہو گئے جنھیں ریسکیو کر کے آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا۔