بھکر۔ 09 نومبر (اے پی پی):آستانہ قادریہ قلندریہ ھانسانوالہ شریف بھکر میں ماہانہ محفل نعت بسلسلہ پنجتن پاک زیر صدارت سائیں محمد پرویزقادری انعقاد کیا گیا ۔ روحانی محفل میں نعت خواں محمد ساجد قادری ،محمد اشرف قمر آبادی،نصراللہ نقشبندی,عاصم قریشی نے گلہائے عقیدت پیش کیا ۔
محفل پنجتن پاک میں کثیر تعداد میں مریدین اور عقیدت مندوں کے علاؤہ اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل پنجتن پاک سے خطاب کرتے ہوئے سائیں محمد پرویز قادری کا کہناتھا کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاارشاد گرامی ہے کہ میری آل رہتی دنیا تک کی انسانیت کی رہبری کرے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نبی مکرم کی آل خصوصا پنج تن پاک کانام نامی ہی مشکل سے نکلنے کا راستہ دکھاتا ہے۔ان ہستیوں کا وسیلہ اللہ کی بارگاہ میں بہت جلد قبول ہوتا ہے ۔