انڈر 19 ویمنز سکلز کیمپ منگل سے کراچی میں شروع ہوگا

کراچی۔11نومبر (اے پی پی):انڈر 19 ویمنز سکلز کیمپ (کل)منگل سے کراچی میں شروع ہوگا۔انڈر 19 سکلز کیمپ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گی۔ان کھلاڑیوں کا انتخاب حالیہ قومی انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ مستقبل قریب کے دو ہائی پروفائل ٹورنامنٹس کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم، انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز …

کراچی۔11نومبر (اے پی پی):انڈر 19 ویمنز سکلز کیمپ (کل)منگل سے کراچی میں شروع ہوگا۔انڈر 19 سکلز کیمپ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گی۔ان کھلاڑیوں کا انتخاب حالیہ قومی انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

یہ کیمپ مستقبل قریب کے دو ہائی پروفائل ٹورنامنٹس کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم، انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی جو بالترتیب دسمبر 2024 اور جنوری 2025 میں ملائیشیا میں ہوں گے۔