بہاول پور، ریلوے پٹڑی پرکام کرنیوالا ملازم ٹرین کی زدمیں آ کر جاں بحق

64
بہاول پور، ریلوے پٹڑی پرکام کرنیوالا ملازم ٹرین کی زدمیں آ کر جاں بحق

بہاول پور۔ 11 نومبر (اے پی پی):بہاول پور، ریلو ے پٹڑی پرکام کرنیوالا ملازم ٹرین کی زدمیں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

عوامی ایکسپریس پشاورسے کراچی کی طرف جارہی تھی کہ مبارکپور ریلو۔ اسٹیشن پر 40سالہ دلشاد ریلوے ملازم ’’کی مین ‘‘جوکہ ریلوے کی پٹڑی پرکام کررہاتھا کہ اچانک ٹرین آنے سے اس کی زدمیں آگیا اور موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ اطلاع پرریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئی۔

ریسکیوزرائع کے مطابق سموگ کی وجہ سے ریلوے ملازم ٹرین کونہیں دیکھ سکا اوراس کی زدمیں آگیا۔جاں بحق شخص کی نعش ریلوے پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔