حسن ابدال۔ 12 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے جنم دن بابا گرو نانک دیو کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کے ہمراہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ کیا ۔
انہوں نے پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں بیرون ملک اور پاکستان کے سکھ یاتریوں کے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ جنم دن بابا گورو نانک دیو کے موقع پر بیرون ملک اور اندرون ملک کے سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔