استور،باراتی کوسٹر کو حادثہ 16 افراد جاں بحق، 14لاشوں کی شناخت ہوگئی، دو کا پتہ نہ چل سکا

123
پنجاب بھرمیں 1234ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق، 1436زخمی ہوگئے

استور 12 نومبر (اے پی پی):استور میں باراتی کوسٹر کو حادثہ 16 افراد جاں بحق جبکہ 8 لاپتہ ہوگئے۔ منگل کو ضلع استور کے بالائی علاقہ پریشنگ تھینگ پائین سے راولپنڈی جانے والی باراتی کوسٹر تھلیچی پُل پر حادثے کا شکارہوئی ، کوسٹر میں 23 افراد سوار تھے، 16 لاشوں کو دریا سے نکالا گیا ہے۔

جن کے لاشوں کو نکالا گیا ہے ان کی شناخت ظفر اقبال ولد غلام نبی سکنہ تھینگ پریشنگ، ضیاولدین ولد رسول خان سکنہ پریشنگ، شمس الدین ولد عبد الوھاب سکنہ پریشنگ،روبینہ زوجہ ضیاولدین سکنہ پریشنگ، قونین ولد محمد حسین سکنہ پریشنگ، ناھید دختر عبدالوھاب سکنہ پریشنگ، خاتون دلہا کی خالہ زاد بہن سکنہ چکوال راولپنڈی، محمد شاہ ولد جعفر خان سکنہ پریشنگ استور، نامعلوم خاتون بغیر شناخت سکنہ پریشنگ، کاملہ دختر فقیر محمد سکنہ پکورہ، کلثوم دختر غلام عباس سکنہ پریشنگ، 04 سالہ بچہ ولد ضیاوالدین سکنہ پریشنگ، طاھرولد جعفر خان سکنہ پریشنگ، ملایکہ دختر رسول خان سکنہ پریشنگ استور کے طور پر ہوئی جبکہ کے دو لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

حادثہ میں 8 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ دو بچے زندہ بچ گئے ہیں ،ضلعی انتظامیہ اوررسیکو 1122 کی ٹیمیں جائے جادثہ پر اس وقت بھی موجود ہیں اور لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے ۔ دریائے سے نکالی گئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال استور منتقل کردیا گیا ہے۔