ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

125
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم سرد،جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے اورشدید د ھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کو گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے جبکہ شام/رات میں زیریں خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ /دھند کی لپیٹ میں رہے۔بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی04،سکردو اور قلات میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔