اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی ملاقات ہوئی ۔
بدھ کو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رانا مشہود خان نے الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے حوالے سے رانا تنویر حسین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہاکہ سموگ پر قابو پانے کے لیے ماحول دوست گاڑیاں وقت کی ضرورت ہیں۔
نئی الیکٹرک پالیسی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کا آغاز کرے گی۔ الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان 30 نومبر تک کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔