کوہستان لوئر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا ریسکیو 1122 سٹیشن پٹن و پاپولیشن سنٹر کا دورہ

87
Rescue 1122
Rescue 1122

پٹن۔ 15 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ریسکیو 1122 پٹن سٹیشن اور پاپولیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ریسکیو 1122 کنٹرول روم سمیت مختلف بلاکس کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پٹن نے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت کی کہ 7/24 ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پاپولیشن سنٹر پٹن کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے عوام کے لئے بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے بارے میں ہدایات جاری کیں۔