سرگودھا پولیس نےاشتہاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا

104
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

سرگودھا۔ 15 نومبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے انٹرپول پولیس کے ذریعے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ڈی ایس پی لیگل قاسم رانجھا نے کہا کہ ملزم علی رضا نے 2023 میں سرگودھا کے ظفر نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور واردات کے بعد بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔ ڈی ایس پی لیگل اور ان کی ٹیم نے انٹر پول پولیس کے ذریعے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ڈی ایس پی لیگل قاسم رانجھا اور ان کی ٹیم کوبہترین کارکردگی پر سراہا۔