پشاور۔ 15 نومبر (اے پی پی):ریسکیو1122خیبر پختونخواکےڈائریکٹر ریجنل آپریشن سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان اور چیف سٹاف آفیسر کمال شاہ نےریسکیو1122 صوابی آفس کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے ان کااسقبال کیااور مہمانوں سےڈیوٹی پرموجود جوانوں سے تعارف کروایا۔ ڈائریکٹرریجنل آپریشن ڈاکٹرمیرعالم نے کنٹرول سمیت سٹیشن میں تمام آپریشنل وہیکلز و آلات کا بھی معائنہکیا ۔
اس موقع پر انہوں نے ریسکیو1122 صوابی کی واٹر ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں میں بہترین کارکردگی پرتعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر انہوں نےکہاکہ ریسکیو1122 صوابی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی قیادت میں بہترین سروسز فراہم کر رہی ہیں اور ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ریسکیو صوابی کو مزید ایڈوانس ایمرجنسی آلات فراہم کر دئیے جائیں گے جس سے صوابی کےعوام کو بہترین سروسز فراہم ہو سکیں گی۔