بھکر۔ 15 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمداشرف کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ کیوہسپتال کے طبی شعبہ ہائے جات کی سروس ڈلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ندیم رضا ملک اور دیگر ہیلتھ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کو ہیلتھ افسران کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں ہسپتال کے تعمیراتی شعبہ کی کارکردگی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کی فنکشنیلٹی بارے بریف کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں تعمیراتی کام کو تیز رفتار بناکر جلد مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کو جلد فعال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ضلع کے مراکز صحت کی سروس ڈلیوری کی بہتری کے حوالہ سے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔