پاکستان کے باشعور عوام نے جلائو گھیرائو، نفرت اور احتجاج کی منفی سیاست کو ہمیشہ مسترد کیا ہے، دانیا ل چوہدری

108

راولپنڈی۔15نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کے باشعور عوام نے جلائو گھیرائو، نفرت اور احتجاج کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی کینٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔
دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام پڑھے لکھے اور باشعور ہیں، انہوں نے جلائو گھیرائو، تفریق، نفرت اور احتجاج کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اس بات کا پوری طرح ادراک ہے کہ وہ پاکستان کو آگ لگانے والوں کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔